اسرائیل نے غزہ کو مکمل گھیرلیا’ شہادتیں 9200ہو گئیں

In Urdu Newspaper
November 03, 2023

غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کو چاروں طرف سے گھیرلیا گیا ہے اور اب بڑی کارروائی کریں گے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی افوج نے غزہ شہر کا محاصرہ مکمل کر لیا ہے۔ ہمارا مقصد حماس کی تحریک کو ختم کرنا ہے۔ دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے غزہ اسرائیل کیلئے جہنم ثابت ہوگا۔ اسرائیل کے مزید فوجی سیاہ تھیلوں میں واپس جائیں گے۔