اسرائیل کا غزہ میں مزید تازہ دم فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ

In Urdu Newspaper
October 31, 2023

تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی افواج کی جانب سے غزہ میں مزید تازہ دم فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مزید فوجی دستے غزہ میں موجود اپنی فورسز کی مدد کریں گے، غزہ میں زمینی کارروائیوں اور افواج کی تعداد کو بڑھا رہے ہیں، زمینی کارروائی میں ہماری افواج کیلئے بھی خطرات موجود ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مزید کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں حماس کے 450 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جنگی طیاروں نے حماس کے فوجی ٹھکانوں پر بھی حملے کیے ہیں۔