افغانستان کی نیدرلینڈز کو 7وکٹوں سے شکست

In Urdu Newspaper
November 03, 2023

لکھن (ویب نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ کے 34ویں میچ میں افغانستان نے نیدرلینڈز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔ لکھن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے 180 رنز کا مطلوبہ ہدف 32ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ افغانستان کی جانب سے کپتان حشمت اللہ شاہدی 56رنز بنا کر نمایاں رہے اور ناقابل شکست پویلین لوٹے۔ رحمت شاہ 52، ابراہیم زدران 20جبکہ رحمان اللہ گربز 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ عمرزئی 31 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 46.2 اوورز میں 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر ویزلی بیریسی ایک رن بناکر پویلین لوٹے جبکہ میکس او ڈاڈ 42، کولن ایکرمین 29، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز صفر، باس ڈی لیڈز اور ثاقب ذولفقار 3، 3، لوگن وین بیک 2 اور روئیلوف وین ڈیر مروے 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سائبرینڈ اینجلبرچٹ سب سے زیادہ 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 3، نور احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان ایک وکٹ حاصل کی۔