امریکہ’ نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں پہلی بار اضافہ

In Urdu Newspaper
November 03, 2023
نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ میں گزشتہ دو دہائی سے زائد کے عرصے میں پہلی بار 2022 کے دوران نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ میں امراض کی روک تھام وتدارک مراکز کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 2022 کے دوران 20 ہزار 538 نوزائیدہ بچوں کی اموات ہوئیں جو کہ2021کی19ہزار 928اموات کی نسبت 3فیصد زائد ہے۔ یہ پہلا سال ہے جس میں گزشتہ برس کی شرح اموات میں اضافہ ہوا۔ اس میں 28دن سے کم عمر میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں 3فیصد جبکہ 28سے364دن تک کی شرح اموات میں4فیصد اضافہ ہوا۔ زچگی کی پیچیدگیوں جیسے قبل ازوقت زچگی اور بیکٹیریل اسیپسس کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کی اموات میں بالترتیب 8فیصد اور 14فیصد اضافہ ہوا۔