11 views 0 secs 0 comments

امریکی نائب صدر کی برطانیہ آمدپر فلسطین کے حق میں مظاہرہ

In Urdu Newspaper
November 03, 2023

لندن (نیوز ڈیسک) امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کے برطانیہ پہنچنے پر بڑی تعداد میں شہری فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کاملا ہیرس کی برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے ملاقات کے دوران بڑی تعداد میں شہری ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے۔ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے امریکی نائب صدر سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ میں فی الفور جنگ بندی کی جائے۔ امریکی نائب صدر کاملا ہیرس برطانوی حکومت کے زیراہتمام اے آئی سیفٹی سمٹ میں شرکت کیلئے لندن پہنچی ہیں۔