
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اسرائیل حماس تنازع حل کرنے کا مشن امریکی وزیر خارجہ ایک بار پھر مشرق وسطی کے دورے پر نکل پڑے۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ پہلے اسرائیل اور پھر اُردن کا دورہ کریں گے۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے مشرق وسطی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دونوں فریقوں کے درمیان امن کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کے حملوں کی وجہ سے معصوم بچے اور خواتین کو نقصان ہورہا ہے، تنازع کا فوری حل ہمارا بنیادی مقصد ہے۔