امریکی پارلیمنٹ میں اسرائیل کیلئے اربوں ڈالرز کی امداد منظور

In Urdu Newspaper
November 03, 2023

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کیلئے 14.5 ارب ڈالر کا فوجی امدادی پیکیج منظور کر لیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی جانب سے اسرائیل کیلئے فوجی امداد کا بل منظور کرلیا گیا۔ بل کے حق میں 226 میں سے 196 ووٹ پڑے جس کے بعد یہ بل سینیٹ جائیگا جہاں حکمراں جماعت ڈیمو کریٹس کی اکثریت ہے اور اس کے بعد یہ بل ایوان صدر جائیگا جہاں صدر کی توثیق بھی چاہیے ہوگی۔ ووٹنگ سے قبل ہی وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ یہ بل آنیوالے برسوں میں ہماری حفاظت اور اتحاد کیلئے تباہ کن اثرات مرتب کریگا۔