
جکارتہ (ویب نیوز) انڈونیشیا کی پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے آنیوالے انتخابات پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 59مسلح افراد کو گرفتار کر لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق گرفتار ہونیوالوں میں سے 19 کا تعلق جماع اسلامیہ سے ہے جو کہ کالعدم القاعدہ کے ذیلی تنظیم ہے جبکہ 40کا تعلق جماعہ انشارت دولہ سے جو کہ داعش کی حامی تنظیم ہے۔ انڈونیشیا کے انسداد دہشت گردی ٹاسک فورس کے ترجمان نے کہا کہ جماع انشارت دولہ کے جنگجو 14فروری کو ملک میں ہونیوالے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے دوران حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔