اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر واپسی نہیں ہو7 سکتی’اسرائیل

In Uncategorized, Urdu Newspaper
October 31, 2023

تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی کے مطالبات کو سختی سے مسترد کر دیاہے۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہناہے کہ بنجمن نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ 7 اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر واپسی نہیں ہو سکتی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی میں ہمیشہ کیلئے موجود رہنے کا اِرادہ نہیں رکھتیں، لیکن ہم حماس کو ختم کرنے کیلئے مقاصد پورے ہونے تک وہیں رہیں گے۔