ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کو امارات لانے کا اعلان

In Urdu Newspaper
November 03, 2023

ابوظہبی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسرائیلی حملوں میں زخمی ایک ہزار فلسطینی بچوں کو علاج کیلئے یو اے ای لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے کہا ہے کہ ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کے اہل خانہ کو بھی متحدہ عرب امارات لایا جائیگا، بچوں کو علاج مکمل ہونے کے بعد اپنے وطن واپس پہنچایا جائیگا۔شیخ عبداللہ بن زاید نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر سے رابطہ کر کے زخمی فلسطینی بچوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔