بنگلادیش’ حکومت مخالف مظاہرے’ اپوزیشن لیڈر گرفتار

In Urdu Newspaper
October 31, 2023

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک)بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں حکومت مخالف مظاہروں پر اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں حکومت مخالف مظاہروں پر بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سیکرٹری جنرل اور اپوزیشن لیڈر مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ 75 سالہ اپوزیشن لیڈر مرزا عالمگیر کو ملک کے چیف جسٹس کے گھر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔