53 views 0 secs 0 comments

بنگلادیش میں اپوزیشن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

In Urdu Newspaper
October 29, 2023

ڈھاکہ (ویب نیوز) بنگلہ دیش میں وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں میں جھڑپ کے باعث ایک اہلکار ہلاک جبکہ متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے حزب اختلاف کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے ایک لاکھ سے زائد مظاہرین نے وزیراعظم شیخ حسینہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تاکہ غیرجانبدار حکومت کے تحت آزادانہ اور منصفانہ ووٹنگ کی اجازت دی جائے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بی این پی اور جماعت اسلامی کے مظاہرے رواں برس میں اب تک کے سب سے بڑے مظاہرے تھے اور تین ماہ کے اندر ہونیوالے عام انتخابات کیساتھ ان کے مظاہروں کے ایک نئے مرحلے کی نشاندہی کی گئی۔