بنگلہ دیشی اپوزیشن نے الیکشن بائیکاٹ کی دھمکی دیدی

In Urdu Newspaper
November 03, 2023

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں حکومت کیخلاف بدترین مظاہروں اور اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اسی دوران بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ سال جنوری میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا تاہم بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نے الیکشن سے قبل وزیراعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور غیر جانبدار نگراں حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، دوسری صورت الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔