بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی فضا زہریلی ہوگئی

In Urdu Newspaper
November 03, 2023

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی فضا زہریلی ہوگئی جس کے سبب سانس کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی آلودگی کی وجہ سے نئی دہلی کا آسمان دھویں کی ایک موٹی تہہ میں چھپ گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ آلودگی کی سطح رواں موسم میں پہلی بار انتہائی سنگین کیٹیگری میں ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے نئی دہلی حکومت نے فضائی آلودگی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔