
نیویارک (نیوز ڈیسک) ایک عالمی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت منشیات سمگلنگ اور افیون کے استعمال کی سب سے بڑی ایشیائی منڈی ہے۔ ورلڈ ڈرگ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء کے 90 اور دنیا کے 34 فیصد افیون کے عادی افراد کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کے مطابق 5کروڑ سے زائد بھارتی شہری نشے کا شکار ہیں۔ورلڈ ڈرگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک کروڑ 10لاکھ بھارتی شہری صرف افیون کے نشے میں مبتلا ہیں۔