
وانکھیڑے (ویب نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ 2023 کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکاکو 302 رنز سے شکست دیدی۔ بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے اہم میچ میں وانکھیڑے میں مدمقابل تھیں جہاں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور محض 4رنز بناکرآئوٹ ہوگئے۔ شبمن گل اور ویرات کوہلی نے 189 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شبمن گل 92 اور ویرات کوہلی 88 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول 21، سوریا کمار یادیو 12 رنز بنا سکے۔ شریاس ایر 46 رنز بناکر کریز پرناٹ آئوٹ رہے۔ 302 رنز کے جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 20ویں اوور میں 55رنز پر پویلین لوٹ گئی، کسون رجیتھا 14 اور اینجلو میتھیوز 12 رنز بنا سکے جبکہ سری لنکا کے 5بیٹر بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے جبکہ 3بیٹر گولڈن ڈک پر آوٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5، محمد سراج نے 3، جسپریت بمراہ نے 2 اور روندرا جڈیجا نے 1 وکٹ شکار کیا۔