14 views 0 secs 0 comments

جبالیا کیمپ میں اسرائیل کا دوسرا حملہ’شہیداء کی تعداد 9 ہزار

In Urdu Newspaper
November 03, 2023

غزہ (نیوز ڈیسک) غزہ کے جبالیا کیمپ میں اسرائیل کی جانب سے دوسرا حملہ کیا گیا جسکے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 200 تک جاپہنچی جبکہ 120 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ میڈیا کے مطابق 24گھنٹوں میں غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 8900 سے زیادہ ہوگئی۔ امدادی کارروائیوں کیلئے جمع افراد اور ایمبولینسز پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اموات ہوئیں۔