حماس نے 3 یرغمالی خواتین کی ویڈیو جاری کر دی

In Urdu Newspaper
October 31, 2023

غزہ (نیوز ڈیسک) مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈز نے یرغمال 3 اسرائیلی خواتین کا ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ یرغمالی خواتین نے کہا کہ عام اسرائیلی اس وقت نیتن یاہو کی غلط سیاسی وفوجی پالیسیوں کی قیمت چکا رہا ہے۔ اسرائیلی حکومت یرغمالیوں کو بچانے کیلئے کچھ نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو چاہیے کہ وہ یرغمالیوں کو بچانے کیلئے اپنی قید میں موجود تمام فلسطینیوں کو فی الفور رہا کرے۔