21 views 2 secs 0 comments

روس’نئے خطرناک میزائل ‘بلاوا’ کا کامیاب تجربہ

In Urdu Newspaper
November 06, 2023

ماسکو(نیوز ڈیسک) سلامتی کو بڑھتے خطرات کے پیش نظر روس نے دنیا کو ایک واضح پیغام دیتے ہوئے اپنے نئے جوہری آبدوز ‘امپریٹر الیگزینڈر III’ سے خطرناک بین البراعظمی میزائل ‘بلاوا’ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ روس کی جوہری طاقت سے چلنے والی نئی آبدوز امپریٹر الیگزینڈر III نے بلاوا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ میزائل جوہری وار ہیڈز لے جانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔