
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اب بھی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانا چاہتا ہے۔ امریکہ کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے بیان میں کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے پر سعودی عرب اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ غزہ میں جاری حالیہ کشیدگی اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باوجود امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی برقرار ہے۔