سعودیہ کی جی سی سی کے انسداد بدعنوانی اجلاس میں شرکت

In Urdu Newspaper
October 31, 2023

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب نے پیر کو عمان میں خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کی انسداد بدعنوانی وزارتی کمیٹی کے نویں اجلاس میں شرکت کی ہے۔ سعودی وفد کی قیادت انسداد بدعنوانی ادارے کے سربراہ مازن الکھموس نے کی، اجلاس میں خطے کی سالمیت کو مضبوط بنانے اور بدعنوانی کیخلاف اجتماعی جنگ کو فروغ دینے کی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اجلاس میں بین الاقوامی بدعنوانی جانچنے کے گراف سے متعلق سعودی عرب کی جانب سے مجوزہ قرارداد کے مسودے کا جائزہ لیا گیا۔ قرارداد کا مسودہ انسداد بدعنوانی کے اقوام متحدہ کے کنونشن میں شامل ممالک کے دسویں اجلاس کے سامنے رکھا جائیگا۔