سعودی اور لکسمبرگ کے وزرائے خارجہ کا غزہ میں جنگ بندی پر زور

In Urdu Newspaper
October 31, 2023

ریاض (شاہد نعیم) سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے لکسمبرگ کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور جین ایسلبورن سے فون پر غزہ کی صورتحال پر تبادل خیال کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے اقوامِ متحدہ کی حالیہ قرارداد کیلئے لکسمبرگ کی حمایت کی تعریف کی جس میں غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے مطابق انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور دیا گیا۔ دونوں وزرا نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری فوری جنگ بندی کروانے میں اپنا کردار ادا کرے جو شہریوں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنائے۔