
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) واشنگٹن میں ہیوبرٹ ہمفری فیلوشپ پروگرام کے تحت امریکہ کا دورہ کرنیوالے مڈ کیرئیر پاکستانی پروفیشنلز کے گروپ نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان سے ملا قات کی۔ مسعود خان نے پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد اپنے تعلقات کو از سرنو ترتیب دیا ہے۔ تجارت ، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، توانائی، زراعت، صحت اور تعلیم سمیت اہم شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ملکر کوشش کر رہے ہیں۔ وفود کے تبادلے کے پروگرام نئی ٹیکنالوجیز سیکھنے اور پیشہ ور افراد کے نیٹ ورکس بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔