
نیویارک (ویب ڈیسک) چین نے نومبر کیلئے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ اس مدت کے دوران اسرائیل فلسطین تنازع کا تصفیہ چین اور پوری سلامتی کونسل کی اولین ترجیح ہو گا۔ خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے سفیر ژانگ جن نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہماری صدارت کی مدت کے دوران پوری سلامتی کونسل کی اولین ترجیح غزہ کے تنازع کو حل کرنا ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق چین کے سفیر ژانگ جن نے کہا کہ یہ مسئلہ گزشتہ چند ہفتوں سے کونسل کی توجہ کا مرکز ہے اوربحیثیت صدر کونسل کی دیگر ذمہ داریوں کیساتھ ساتھ چینی صدارت کی توجہ کا مرکز بھی رہے۔