سوڈان کے متحارب فریقین کے درمیان دوبارہ مذاکرات کا آغاز

In Urdu Newspaper
October 31, 2023

جدہ (شاہدنعیم) سعودی عرب، امریکہ سرکاری ترقیاتی اتھارٹی ایفاذ اور افریقی یونین کے نمائندوں نے اعلان کیا ہے کہ جدہ میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا ہے۔ میڈیا کے مطابق اتوار کوجاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سوڈان کے متحارب فریقوں کے درمیان تین نکاتی ایجنڈے پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔ انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت، جنگ بندی اور اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات اور مستقل بنیادوں پرحملے بند کیے جانے تک رسائی کے امکانات کا جائزہ لیا جائیگا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے جدہ میں سوڈان کے متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔