شاہین آفریدی کی ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں

In Urdu Newspaper
October 31, 2023

کولکتہ (ویب نیوز) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 100 وکٹیں مکمل ہوگئیں۔ شاہین آفریدی نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے جارہے میچ میں حاصل کیا، قومی بولر نے سری لنکا کے تنزید حسن کو آؤٹ کرکے 100 ویں وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین فاسٹ بالر بن گئے، شاہین آفریدی نے 51 میچز میں 100 وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل مچل اسٹارک نے 52 میچز میں سو وکٹیں حاصل کی تھیں۔