96 views 0 secs 0 comments

غزہ تباہی پر امریکی اشرافیہ کو شرم آنی چاہیے’ جیریمی کوربن

In Uncategorized, Urdu Newspaper
November 03, 2023

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی حزب اختلاف لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جیریمی کوربن نے کہا ہے کہ غزہ میں تباہی پر خاموش تماشائی بنی امریکی سیاسی اشرافیہ کو شرم آنی چاہیے۔ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جیریمی کوربن کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن اور امریکی سیاسی اسٹیبلشمنٹ کوشرم آنی چاہیے جو غزہ میں تباہی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ہم غزہ میں انسانی المیہ ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔برطانوی لیبر پارٹی کے سابق سربراہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم کو غزہ میں جنگ بندی اور معصوم شہریوں کے قتل عام کو رکوانے کیلئے ایک خط لکھا ہے۔