
نیویارک ( ویب ڈیسک) غزہ صحافیوں کیلئے حالیہ دور کا سب سے بڑا مقتل بن گیا، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک غزہ میں 34 صحافی مارے جا چکے ہیں۔ بین الاقوامی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز نے غزہ میں صحافیوں کیخلاف جاری جنگی جرائم کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اُٹھا دیا۔ رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز کاکہنا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ کے آغاز سے اب تک 34 صحافی جان کی بازی ہارے جن میں 12اپنی ڈیوٹی پر جبکہ 10 غزہ، ایک اسرائیل اور ایک لبنان میں مارا گیا۔تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کی ضمانت دینے سے بھی انکار کر دیا جبکہ میڈیا کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے۔