
غزہ (نیوز ڈیسک) غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر برطانیہ میں کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ پال بریسٹو کو کابینہ سے نکال دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پال بریسٹو نے وزیراعظم رشی سونک کو خط میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔ فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر لیبر پارٹی نے بھی اپنے رکن پارلیمنٹ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سینئر رکن پارلیمنٹ اینڈی میک ڈونلڈ کی رکنیت معطل کر دی۔