غزہ میں 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہونے لگا’ یونیسیف

In Urdu Newspaper
October 31, 2023

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ‘یونیسیف’ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں ہر 10منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔ یونیسیف کے 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری سے شہید ہونیوالے بچوں سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار نے دل دہلا دئیے۔ یونیسیف کے مطابق غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) نے بتایا ہے کہ اسرائیل حماس تنازع میں اب تک 31 صحافی مارے جا چکے ہیں۔