
فلوریڈا (ویب نیوز) ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں اتوار کی صبح ہالووین تہوار کے دوران کلبز اور بارز کے اطراف میں فائرنگ کے واقعے میں 2افراد ہلاک اور 18زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تاریخی شہر یبور کے پڑوس میں صبح 3بجے کے قریب 2گروپوں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی، جہاں سیکڑوں لوگ سڑکوں پر جمع تھے۔ جیسے ہی فائرنگ شروع ہوئی لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگے اور کلبز اور بارز بند کردئیے گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو گروپوں کے درمیان تصادم فائرنگ تک بڑھ گیا جسکے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور18زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔