
لاہور(ویب نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ ذرائع کے مطابق انضمام الحق نے چیئرمین پی سی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو استعفیٰ بھیج دیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ انکوائری کرے میں دستیاب ہوں۔ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، جو بھی مجھ پر الزام لگے ثبوت بھی دینا چاہیے۔ مجھ پر سوال اُٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا۔