34 views 0 secs 0 comments

مائیک پینس کا صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان

In Urdu Newspaper
October 29, 2023

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق نائب صدر مائیک پینس نے 2024 کی صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق نائب صدر مائیک پینس نے ہفتے کو 2024 کی صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ میرا وقت نہیں ہے۔ اپنے بیان میں مائیک پینس کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ جانتے تھے کہ یہ ایک مشکل جنگ ہوگی لیکن انہیں اس پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ سابق نائب صدر کا کہنا تھا کہ میں اس مہم کو چھوڑ رہا ہوں لیکن میں قدامت پسند اقدار کی لڑائی کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ واضح رہے مائیک پینس کی جانب سے صدارتی انتخابات کیلئے کسی دوسرے ریپبلکن اُمیدوار کی حمایت نہیں کی گئی۔