
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے فخر زمان اور بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سوچا بھی نہ تھا کہ ہم 400 رنز بنا کر بھی ہار جائیں گے۔ بنگلورو میں ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد کین ولیم سن نے کہا کہ پاکستانی ٹاپ آرڈر نے جس طرح بیٹنگ کی وہ 400 رنز کا ہدف بھی حاصل کر سکتے تھے۔ یاد رہے نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 402 رنز کا ہدف دیا تھا، بارش کے باعث نظر ثانی شدہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے 26ویں اور تک ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے ، یوں گرین شرٹس ڈی ایل میتھڈ کے تحت میچ 21رنز سے میچ جیت گئی۔