ورلڈکپ کی تاریخ میں سنچریوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

In Urdu Newspaper
November 03, 2023

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں ورلڈ کپ کی گزشتہ 48 سالہ تاریخ میں سنچریز کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں، رواں ٹورنامنٹ میں اب تک 32 میچز میں 25 سنچریاں بنائی جا چکی ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں ایڈیشن میں کئی ریکارڈز ٹوٹ چکے ہیں۔ میگا ایونٹ میں اب بھی 16میچز باقی ہیں جس میں مزید نئے ریکارڈز بننے کی اُمید ہے۔ انہی میں سے ایک ریکارڈ سنچریز کا ہے، 1975 سے اب تک اس ورلڈکپ میں پہلے 10میچز میں سب سے زیادہ سنچریز داغی جا چکی ہیں۔ رواں سال میگا ایونٹ کے صرف پہلے 10میچز میں 12سنچریز بنائی گئیں۔