
رام اللہ (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مغربی کنارے کے دورے پر پہنچ گئے۔ میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے۔ علاوہ ازیں عمان میں عرب امریکی اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے غزہ میں فوجی کارروائیاں روکنے کی کوششوں اور انسانی و طبی امداد پہنچانے پر تبادلہ خیال کیا۔