پاکستان ٹیک انڈسٹری کے نئے دور کی طرف بڑھ رہا ہے’ مسعود خان

In Urdu Newspaper
November 06, 2023

سان فرانسسکو(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں ٹیک انٹرپرینیورشپ ترقی کر رہا ہے اور ملک ٹیک انڈسٹری کے ایک نئے دور کی طرف بڑھ رہا ہے، ان خیالات کا اظہار مسعود خان نے اوپن سیلیکون ویلی کے سالانہ کنونشن کے دوران پاکستان میں اسٹارٹ اپس کی ترقی کے موضوع پر ہونیوالے ایک سیمینار کے دوران بطور کلیدی مقرر کیا۔ مسعود خان نے کہا کہ ٹیک انڈسٹری کی تیز رفتار ترقی میں متعدد عوامل کارفرما ہوئے ہیں۔ اول اس ترقی کیلئے ایک ایکوسسٹم بنا ہے جس میں معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ہوئی ہے۔ یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل مختلف پیشہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک طبقہ ڈیجیٹل معیشت میں حصہ لے رہا ہے اور یہ ہماری معیشت کو ایک نئی سمت دے رہا ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی گئی ہے اور آئی ٹی سیکٹر اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔