
بنگلورو (ویب نیوز) ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم ہفتہ 4نومبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف انتہائی اہم میچ کھیلے گی، اگر گرین شرٹس میچ جیتنے میں ناکام ہوگئے تو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گے۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں کل (ہفتہ 4 نومبر کو) نیوزی لینڈ بنگلورو میں ٹکرائے گی، تاہم گرین شرٹس کیلئے موسم سے متعلق انتہائی پریشان کن خبر سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 4 نومبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران بنگلورو میں دوپہر ایک بجے سے شام 6 بجے تک بارش ہونے کا 68فیصد امکان ہے۔