پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا مہم’ افغان بھارت گٹھ جوڑ بے نقاب

In Urdu Newspaper
October 31, 2023

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہندوستان اور افغانستان نے پاکستان کیخلاف نفرت انگیز پالیسی کو ہوا دینے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لینا شروع کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے ایماء پر المرصاد کے نام سے ایک سوشل میڈیا ہینڈل پاکستان کیخلاف زہر اُگلنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، المرصاد کا مقصد دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر پھیلانا ہے، المرصاد کو ہندوستانی خفیہ ایجنسی را مالی تعاون فراہم کرتی ہے۔ پاکستان کیخلاف المرصاد اپنے جھوٹ پر مبنی مواد کو شہرت دلوانے کیلئے سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کا سہارا بھی لیتا ہے۔