کینیڈا’ شہریوں کاارکان پارلیمنٹ کے دفاتر پر قبضہ

In Urdu Newspaper
October 31, 2023

ٹورنٹو (نیوز ڈیسک) کینیڈا میں فلسطینیوں کے حامی شہریوں نے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ سمیت 17 ارکان پارلیمنٹ کے دفاتر پر قبضہ کر کے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کر لی۔ میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر شیئر ہونیوالی تصاویر اور ویڈیوز کے مطابق پیر کو کینیڈا بھر میں شہریوں نے بڑی تعداد میں نائب وزیر اعظم اور ڈیڑھ درجن اراکین پارلیمنٹ کے دفاتر میں گھس کر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دھرنا دیا۔ دھرنا دینے والے مظاہرین نے بینرز اور پوسٹر اُٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے اور فلسطینیوں کا قتل عام بند کیا جائیگا۔