56 views 0 secs 0 comments

گوادر کی ترقی میں اسٹار مارکیٹنگ شانہ بشانہ

In Urdu Newspaper
October 28, 2023
گوادر (نمائندہ خصوصی) آنیوالے کل میں سنگاپور اور دبئی سے زیادہ خوبصورت نظر آنیوالے گوادر میں ترقی کا سفر جاری ہے۔ گو ترقی کے اس سفر کی چال بہت سست ہے لیکن اُمید کے دئیے روشن ہیں۔ گوادر کی ترقی میں جی ڈی اے نجی اداروں کیساتھ ملکر مصروف عمل ہے۔ اس سلسلے کی ایک اور کڑی گوادر کے مرکزی داخلی دروازے پر خوبصورت مونومنٹ کی تعمیر ہے جسے جی ڈی اے کی منظوری سے پاکستان کے معروف مارکیٹنگ ادارے جو رئیل اسٹیٹ میں نمایاں مقام رکھتا ہے نے تعمیر کروایا ہے۔ اے بی ڈیولپرز نے اس مونومنٹ کے تعمیراتی کام کی نگرانی کرتے ہوئے اسے پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ اے بی ڈیولپرز کے ارشاد علی شاہ نے مونومنٹ کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔ اسٹار مارکیٹنگ کے اس مونومنٹ سے گوادر شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔