
میڈرڈ (نیوز ڈیسک) اسپین کی وزیر برائے سوشل رائٹس نے غزہ میں گزشتہ 20 روز سے جاری اسرائیلی بربریت کیخلاف آواز اُٹھاتے ہوئے یورپی ممالک کے لیڈرز اور اپنے ملک کی عوام سے اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے لوگ جہنم کی طرح راتیں بسر کر رہے ہیں، اسرائیل ان لوگوں پر بڑے پیمانے پر بمباری کر رہا ہے جو اپنا دفاع بھی نہیں کر سکتے۔