10 views 0 secs 0 comments

ہندوستانی ریاست اُتر پردیش مسلمانوں سے نفرت میں سرفہرست

In Urdu Newspaper
October 31, 2023

اُتر پردیش (ویب نیوز) ایک سروے کے مطابق 2015 سے اب تک مسلمانوں کیخلاف نفرت پر مبنی جرائم میں ہندوستانی ریاست اُترپردیش 418 واقعات کیساتھ سر فہرست ہے۔ اُتر پردیش مسلمانوں کیخلاف لو جہاد، حلال جہاد، گھر واپسی، بیٹی بچاو بہو لاو، حجاب بندی اور گور کھشا جیسی مہمات کا گڑھ بھی ہے جبکہ بی جے پی کی زیر حکومت ریاست اُتر پردیش 2022 میں اقلیتوں کیخلاف 13ہزار جرائم کیساتھ سر فہرست رہی ۔ 2016 کی بھارتی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق اُتر پردیش میں قیدیوں میں سب سے زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے جبکہ پولیس مقابلوں میں مرنے والوں میں بھی مسلمان سب سے زیادہ ہیں۔