ہیوسٹن میں پاکستانی ڈاکٹر کا قتل’ کمیونٹی صدمے کا شکار

In Urdu Newspaper
October 31, 2023

ہیوسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایسو سی ایشن آف پاکستانی فزیشنز ان نارتھ امریکا (اے پی پی این اے) نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ٹیکساس میں پاکستانی ماہر اطفال کے بظاہر نفرت انگیز قتل کی وجہ کا تعین کرنے کیلئے تمام پہلوؤں پر غور کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو ہفتے کو ٹیکساس کے شہر کونرو میں ان کے ایپارٹمنٹ کمپلیکس میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا، حملہ آور 24سالہ مائلز جوزف فریڈرک حملے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ایسو سی ایشن آف پاکستانی فزیشنز ان نارتھ امریکا کے صدر ڈاکٹر ارشد ریحان نے کہا کہ ہم اس بہیمانہ قتل پر سخت صدمے کا شکار ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اے پی پی این اے اہم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔