
پیرس (نیوز ڈیسک) یورپ کے شمال مغربی حصے میں طوفان سیاران نے تباہی مچادی جس کے نتیجے 10افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق طوفان سیاران نے فرانس اور چینل کے جزائر سمیت جنوبی انگلینڈ کو شدید متاثر کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے فرانس میں 10لاکھ سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہیں جبکہ انتظامیہ کو بدترین صورتحال کی وجہ سے سینکڑوں سکولوں کو بند کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے تیز ہواؤں کے جھکڑ چلے جن کی رفتار120کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جس سے درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے جبکہ ٹیلی فون لائنز بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔