ویب ڈیسک:
رام مندر کے افتتاح پر سابق ملکہ حسن اور معروف اداکارہ سشمیتا سین سمیت کئی بھارتی فنکاروں نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔
واضح رہے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کو منہدم کرکے بنائے گئے رام مندر کا افتتاح کیا تھا۔
سابق ملکہ حسن سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر بھارتی آئین کی تمہید شیئر کی جوکہ ملک کے سیکولر ہونے یعنی ہر مذہب، زبان، رنگ، نسل اور برادری کو یکساں حقوق اور آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔
سشمیتا سین کے ساتھ بھارت کے سیکولر ملک ہونے کی حمایت میں دیگر کئی فنکاروں نے بھی آواز اُٹھائی۔
کنی کسروتی اور ریما کالنگل نے بھی آئین کی اس تمہید کو من وعن مدر لینڈ کے کیپشن کیساتھ پوسٹ کیا۔
یہی پوسٹ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف مصنف اور ہدایت کار اتل مونگیا بھی انسٹاگرام پوسٹ پر شیئر کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز رام مندر کی افتتاحی تقریب میں جیکی شیروف نے ننگے پاؤں شرکت کی جبکہ مادھوری ڈکشٹ، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، رجنی کانت، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف اور وکی کوشل، رام چرن، روہت شیٹی اور راجکمار ہیرانی بھی موجود تھے۔