Asia Tribune Daily

غزہ میں فلسطینیوں کا بدترین قتل عام جاری، مزید 112 فلسطینی شہید



ویب ڈیسک: غزہ میں فلسطینیوں کا بدترین قتل عام جاری ہے۔ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مزید 112 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے النصر، ال امل اسپتال میں مریضوں کیلئے آکسیجن کی شدید قلت ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خان یونس میں ایک ہفتے قبل تباہ ہونے والے گھر سے 12 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
گزشتہ روز پناہ گزین کیمپ سے بھی 14 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 112فلسطینی شہید جبکہ 148 زخمی ہوئے۔
واضح رہے اکتوپر سے جاری اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار 131 ہوگئی ہے جبکہ 66 ہزار 287 زخمی بھی ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ ناقابل رہائش ہو چکا ہے اور غزہ کی 80 فیصد سے زائد آبادی نقل مکانی کر چکی ہے۔

By admin

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *