Asia Tribune Daily

پی ایس ایل9؛ چھٹی کے روز بھی خالی نشستیں منہ چڑاتی رہیں

کراچی: کراچی میں چھٹی پر بھی خالی نشستیں منہ چڑاتی رہیں، نیشنل اسٹیڈیم میں 10 ہزار تک تماشائیوں کی تعداد بمشکل پہنچ پائی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد خلاف توقع بہت ہی کم رہی، اتوار کے روز عام تعطیل ہونے کے باوجود تماشائیوں کا اسٹیڈیم نہ پہنچنا سوالیہ نشان بن کر رہ گیا۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق 32 ہزار کی نشستوں والے  نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 10 ہزار کے لگ بھگ رہی۔ کرکٹ میچز کے موقع پر قومی لباس میں ملبوس نظر آنے والے مختلف کردار غائب رہے تاہم شاہ جی کرکٹ کے نام سے معروف کھیل کے دلدادہ اسٹیڈیم کے مرکزی دروازے پر قومی جھنڈا لے کر نعرے لگاتے رہے۔

By admin

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *