پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا۔
پی سی بی کے مطابق بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ان سے قبل شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کے کپتان تھے۔
بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
ماضی میں بابر اعظم کپتانی سے کیسے ہٹے؟
ورلڈکپ 2023ء میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے تمام فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جبکہ ون ڈے کے لیے کسی کپتان کے نام کا اعلان نہیں ہوا تھا۔
بابر کی کپتانی کی رپورٹ
واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 42 جیتے اور 23 ہارے